عارف نظامی

پاکستان کے معروف صحافی عارف نظامی کو سپرد خاک کردیا گیا

لاہور (پاک صحافت) گزشتہ روز وفات پانے والے پاکستان کے سینئر اور معروف صحافی عارف نظامی کو آج لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی عارف نظامی کی نماز جنازہ جامع مسجد اللّٰہ اکبر ڈیفنس ای بلاک میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ معروف صحافی عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ معروف صحافی کی وفات پر اعلی حکام، صحافی برادری سمیت سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے