قمر زمان کائرہ

پنجاب کی حکومت دو چار دنوں کی مہمان ہے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت دو چار دنوں کی مہمان ہے، ہمیں پنجاب میں گورنر راج لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر راج کی کوئی دھمکی نہیں دی۔ تحریک انصاف نے رانا ثناء اللّٰہ کا پنجاب میں داخلہ بند کرنے کا کہا تھا جس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کا داخلہ بند کرتے ہیں تو یہ جواز گورنر راج کے لیے کافی ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ جوڈیشل ریفارم ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ ہم آج نہیں کہہ رہے، جب حکومت آئی تھی تب بھی کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ کو بھی آئینی دائرہ کار میں رہنا ہے، اگر کوئی حدود سے تجاوز کرے گا تو اسے حدود میں رکھنے کے لیے کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے