شرجیل میمن

پیپلزپارٹی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مخالفین سندھ حکومت پر سیاسی انتقام لینے کے الزام لگارہے ہیں، پیپلزپارٹی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک واویلا دیکھ رہے ہیں، ایک ایم پی اے کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کی جانب سے بہتان تراشی ہورہی ہے، وہ عجیب و غریب بات کرتے ہیں۔ اپوزیشن کے کئی رہنما پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں لیکن سندھ حکومت نے کسی پر ایک جعلی مقدمہ نہیں بنایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جو گرفتار ہوا ہے اس پر زمینوں کے قبضوں اور سیہون کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے مقدمہ ہے۔ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں تو وہ ہی فیصلہ کریں گے، یہ صرف الزامات لگاتے ہیں، حکومت نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے، اینٹی کرپشن کا مقدمہ ہے، آپ کو آفر کرتے ہیں اگر زمین سرکار کو واپس کردیں تو حکومت کیس واپس لے لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے