محسن نقوی

پنجاب حکومت کا ہائی پروفائل کیسز میں رہا افراد کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی نگراں حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں  9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ملوث171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے