بارش

پنجاب اور اسلام آباد میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 19 جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہوراورپسرورمیں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے، پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب زیرتعمیر انڈر پاس کے قریب دیوار گرگئی، حادثے میں 12 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس حکام، کے مطابق گرنے والی دیوار زیر تعمیر انڈر پاس کی ہے، مزدور منصوبے پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے مزدور اپنے خیموں میں سورہے تھے کہ شدید بارش کے دوران صبح سویرے قریبی دیوار خیموں پر آگری۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جاں ایک زخمی بھی دم توڑ گیا۔

لاہور میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کھمبے سےکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ہربنس پورہ میں سوئچ بورڈ سے 35 سالہ اعجاز ولد سلیمان کو کرنٹ لگا، مناواں کے علاقے قلندرپورہ میں کھمبے سے کرنے لگنے سے 30 سالہ جواد ولد اشرف جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے