نوازشریف

نوازشریف کے استقبال کیلئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لیے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پنجاب، اسلام آباد، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا ویمن ونگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں ہیں۔ پنجاب کے علاوہ اسلام آباد، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا خواتین ونگ کی بھی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے استقبالیہ کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار خواجہ سعد رفیق ہوں گے، گوجرانوالہ کے ملک احمد خان، سرگودھا کے احسن اقبال اور فیصل آباد کی کمیٹی کی سربراہی خرم دستگیر کریں گے، ساہیوال ڈویژن کی کمیٹی کے میاں جاوید لطیف، ملتان کے اویس لغاری، بہاولپور کے سردار ایاز صادق سربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے طلال چودھری اور لاہور ڈویژن کی کمیٹیوں کے سعود مجید ذمہ دار ہوں گے، 9 ڈویژنز کی زیر سرپرستی پنجاب کے 36 اضلاع کے عہدیداران کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ عطا تارڑ کو ضلع راولپنڈی، مصدق ملک کو اٹک اور حنیف عباسی کو چکوال کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، صبا صادق جہلم، گجرات کے شیخ آفتاب سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے