مسلم لیگ ن

پی پی97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب چدھڑ ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) پی پی97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب چدھڑ ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ اس سے قبل لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔ لاہور میں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے