بی آر ٹی

پشاور ، ناقص تعمیرات کے باعث بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا

پشاور (پاک صحافت) بی آر ٹی پشاور  آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنا رہتی ہے،  کبھی بس خراب ہوجاتی ہے تو کبھی ٹوائلٹس میں چرسی اپنے اڈے بنالیتے ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا۔  خیال رہے کہ بی آر ٹی اسٹیشن میں پانی کے نکاس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہاں پانی جمع ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانس پشاور کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈر پاسز میں پانی کی لیکیج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں تعمیرات کے کاموں کا ذمہ دارپشاور ترقیاتی ادارہ ہے، بی آر ٹی بس سروس کے آپریشننل امورکی ذمہ داری ٹرانس پشاور کی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق اسٹیشنز کے انڈرپاسز میں پانی کی لیکج پر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے، متعدد مقامات پر بارش کا پانی کھڑے ہونے کے باعث فیڈر روٹ 3، 5، 6 اور 7 عارضی طور پر معطل ہیں تاہم بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے