متھیرا

برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں،اداکارہ متھیرا ناقدین پر پھٹ پڑیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ متھیرا تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں، انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں موٹی ہوں، اس سے آپ کو کیا، ان کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں اور  آپ کون ہوتے ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے ، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں‘۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ  میں نے سرجری  اور یہ سب کیوں کروایا؟ سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے‘۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ متھیرا نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہارمونل اور وزن کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے ، اگر میں سرجریز کرواؤں گی تو میں تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں‘۔ خیال رہے کہ متھیرا نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں بتایا تھا کہ ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان ہیں اور والدہ کو طلاق کے بعد انہیں راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے