اختیار ولی خان

پشاوری چپل اور موریوں والی قمیض سے لوگ لیڈر نہیں بن سکتے۔ اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ صرف پشاوری چپل اور موریوں والی قمیص پہن کر کوئی بھی لیڈر نہیں بن سکتا بلکہ لیڈر اپنی سوچ، فکر اور ویژن سے بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان وفاق میں ہماری حکومت ہے ہم چیخ کر اپنے مطالبات کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ جھوٹ پر مبنی بجٹ پیش کیا گیا، کوئی کارکردگی ظاہر نہیں کی۔ چار سال ستو پی کر سو گئے تھے آج کہتے ہیں کہ وفاق سے یہ چاہیے وہ چاہیے، نو سال میں صوبے کو نو سو ارب کا مقروض کیا گیا۔

ترجمان ن لیگ اختیار ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خرانہ یہ تقریر جا کر چوک یاد گار میں کرے، جوتے پڑ جائیں گے، صوبے کے اسپتال وٹس اپ پر چلائے جارہے ہیں، بل پاس کیا گیا کہ وزیر ، مشیر اور وزیراعلیٰ اب ہیلی استعمال کرسکیں گے، یہ قومی مجرم ہیں، پختون قوم کو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے