مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے، مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کےنام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان  نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ،  پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز منہگائی کے بم گرا رہے ہیں، خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ آخر میں انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے