سپریم کورٹ

پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں حکم امتناع خارج کرنے کا ذکر نہیں ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بینچزکی تشکیل پر مشاورت کریں گے، دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے، اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، کیس کی مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے