ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی کی تیاریں

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی کی تیاریوں کیا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بلآخر ہریتھک کے گھر والوں نے صبا آزاد کو قبول کرلیا ہے اور اب شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کی شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہریتھک کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اپنے رشتے کا اعتراف نہیں کیا گیا البتہ گزشتہ ایک سال میں اداکار کے ہمراہ صبا آزاد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس سے ان کے رشتے میں ہونے کا پتا چلتا ہے۔

واضح رہے کہ ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک اور صبا رواں برس کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور چند دوست شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ بالی وڈ میں سب سے فٹ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے