پرانا وقت واپس لانا میرا ایجنڈا ہے، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرانا وقت واپس لانا ہے، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، ہماری حکومت تھی تو مہنگائی کا نام و نشان تک نہ تھا، 20 روپے میں 5 روٹیاں ملتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 130 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نے کہا کہ نواز شریف کی چھٹی نہیں کروائی جاتی تو آج لوگ بے روزگار نہیں ہوتے، آج میں سرخرو ہوں، آپ جانتے ہیں نواز شریف بے قصور تھا۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے کہا کہ اس محبت کا کیسے جواب دوں، آج بہت سوچ رہا ہوں آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، یہ ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے ناز اور فخر ہے، بہت خوشی ہے بھائی بہنوں کی خدمت کی ہے، اس خدمت کے صلے میں آنکھوں میں محبت دیکھ رہا ہوں، خدمت نہ کی ہوتی تو آپ ایسی خوشی کا اظہار نہ کرتے، دل چاہتا ہےآپ پر قربان ہوجاؤں، دل چاہتا ہے آپ کیلئے وہ کچھ کروں جس کی توقع آپ مجھ سے کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس زمانے میں 20 روپے میں 5 روٹیاں ملتی تھیں آج 20 میں ایک روٹی ملتی تھی، اس زمانے کو واپس لانا ہے آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے، ان نوجوانوں کو روزگار دینا ہے ان کے مستقبل کو سنوارنا ہے، سبز پرچم اور پاسپورٹ کو عزت دلوانا ہے، نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے