الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 8 فروری انتخابات کی تیاریوں کی تفصیل بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیل بتادی۔ ترجمان ای سی پی کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، جو 2 فروری کو مکمل ہوجائے گی۔ ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپر کی چھپائی 3 سرکاری پریس اداروں میں جاری ہے جبکہ ان کی ترسیل کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16جنوری سےشروع ہوئی۔ ای سی پی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اداروں، آر اوز، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپر کی ڈلیوری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق آج سے ایس ایم ایس سروس سے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حصول کی سہولت فراہم کردی، ووٹرز کو معلومات کےلیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب تک 9 لاکھ 76 ہزار درکار پولنگ عملے میں سے 9 لاکھ 70 ہزار کی تربیت مکمل کرلی۔ ترجمان کے مطابق 96 فیصد عملےکی تربیت مکمل کی گئی ہے، 6 ہزار پولنگ عملے کی تربیت اگلے 4 دنوں میں مکمل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے