واٹس ایپ

واٹس ایپ پر 44 ارب 68 کروڑ روپے کا تاریخی جرمانہ

ڈبلن (پاک صحافت) واٹس ایپ پر 44 ارب 68 کروڑ رپے کا تاریخی جرمانہ کر دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ نے واٹس ایپ کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے اور اس میں شفافیت نہ لانے پر 225 ملین یورو (44 ارب 68 کروڑ روپے) کا تاریخی جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی کمشنر (ڈی پی سی) نے واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا۔ دوسری جانب واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنہ 2018 سے متعلقہ ہے۔ اس معاملے میں اتنا بھاری جرمانہ نامناسب ہے اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹرز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہے۔ ڈی پی سی کو فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے مرکزی ریگولیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ ماضی میں دیگر یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے ڈی پی سی کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے میں بہت تاخیر کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے