عاصم منیر

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور عرب امارات کا اہم ترین دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف 10 جنوری تک دورے پر رہیں گے۔ یاد  رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔سعودی وزیر دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دی گئی ہے اور دونوں کے مابین ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے