جاوید لطیف

پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی سے مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید نے بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے