مولانا فضل الرحمن شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاوس میں شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوران ملاقات جے یو آئی ف کے سربراہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے جذبے کو سراہا۔

مولانا فضل الرحمان نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماوں نے اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے