بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے

ٹوکیو (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے، بلاول بھٹو جاپانی حکومت کی دعوت پر جاپان پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، اس موقع پر جاپانی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ اپنے دورہ جاپان میں بلاول بھٹو جاپانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، ان اہم ملاقاتوں میں وزیر خارجہ پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ جاپان کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید پہلے ہی جاپان پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹو کے دورے کو پاکستان اور جاپان کے تعلقات کےلیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اس دورے میں وزیر خارجہ جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ جاپان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر تاکیو اکیبا سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے