مریم نواز

مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر افراد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ہے کیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف بیانات دیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا اس ہائیکورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔ فاضل جج نے پوچھا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے، اس کو یہ ہی جگہ کیوں پسند ہے، درخواست گزار کو کہیں کہ لاہور میں بھی عدالتیں ہیں، جس وقت یہ بیانات دیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے توہین عدالت کے معاملے پر متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت دے کر خارج کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے