ریلوے

ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے اور ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کررہے ہیں، ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔ اب مشکلات وقت ختم اور خوشحالی کے دن آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے، پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے سستا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے