پاک افغان سرحد

پاک فوج نے افغان فوجیوں کو پناہ اور محفوظ راستہ فراہم کیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج نے افغان فوجیوں کو پناہ اور محفوظ راستہ فراہم کیا، اس حوالے پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ارندو، چترال کے پار اے این اے کے ایک مقامی کمانڈر نے 46 فوجیوں کے لیے مدد کی درخواست کی تھی جن میں 5 افسران بھی شامل تھے کیونکہ ’وہ افغانستان کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صوررتحال کی وجہ سے پاک افغان سرحد کے ساتھ (اپنی) چیک پوسٹ کو سنبھال نہیں سکتے تھے‘۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے متعلقہ معلومات اور ضروری کارروائیوں کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ’افغان فوجی رات دیر گئے چترال کے ارندو سیکٹر پہنچے، افغان حکام سے رابطے اور ضروری فوجی طریقہ کار کے بعد 5 افسران سمیت 46 فوجیوں کو پاکستان میں پناہ، محفوظ راستہ دیا گیا ہے‘۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فوجی جوانوں کو قائم فوجی اصولوں کے مطابق کھانا، رہائش اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ افغان فوجیوں کو ’فوجیوں اور افسران کو ضروری طریقہ کار کے بعد باوقار طریقے سے افغان حکومت کو واپس کیا جائے گا‘۔ یا درے کہ اس سے قبل بھی ’یکم جولائی کو پناہ مانگنے والے 35 افغان فوجیوں کو بھی پاکستان میں محفوظ راستہ دے دیا گیا تھا اور مناسب طریقہ کار کے بعد افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا‘۔اس سے قبل جولائی میں شمالی افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد ایک ہزار سے زائد افغان سکیورٹی اہلکار سرحد پار تاجکستان فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے