مصطفی کمال

صرف وزیراعظم کو ہٹانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم کو ہٹانے سے عوام کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں بلکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرکے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور بچانے کا موسم چل رہا ہے، کیا کبھی ان رہنماؤں نے عوام کے بارے میں سوچا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نچلی سطح تک لے کر نہیں جائیں گے لوگوں کا حال بد سے بدتر ہوتا جائے گا۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ ایم این اے، ایم پی ایز کا کام قانون سازی کا ہے، کیا ایم این اے کا کام ہے گلی، نالیاں اور سڑک بنانا، قانون سازی کے علاوہ ایم این اے سب کام کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم نے ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کے نام پر بننے والی پارٹی ایم کیو ایم نے ایک دن بھی کوٹہ سسٹم کے خلاف ہڑتال نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے