جنرل عاصم منیر

پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے