وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر کی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، وزیراعظم نور خان ائیربیس سے لندن روانہ ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے