عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو صوبے کےلئے ”سیکیورٹی رسک“ قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صوبے کے لئے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق عظمی بخاری نے صوبے میں بڑھتے واقعات اور امن و امان کی خراب صورتحال  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں،عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہاکہ عمران خان نے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی، ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے، جبکہ پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے