جلیل عباس جیلانی ایران
iran pak ministers

پاک ایران وزرائے خارجہ کا حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کےدرمیان حالیہ واقعات کے بعد دوسرا رابطہ ہے، پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا رابطہ نگراں وزیر خارجہ کے دورہ کمپالا کے دوران ہوا تھا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے پاک ایران وزرائے خارجہ کے رابطے کی تصدیق کردی۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی قومی سلامی کمیٹی کو ایرانی ہم منصب سے بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے 16 جنوری کو بلوچستان کے علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے کر کے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن ’مرگ بر، سرمچار‘ کے ذریعے ایران کو جواب دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں ایرانی صوبے سیستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فوجی کارروائی کو ’آپریشن مرگ برسرمچار‘ کا نام دیا گیا اور یہ نام جس میں بلوچی اور فارسی زبانوں کی آمیزیش شامل ہے عام پاکستانیوں کیلئے بھی نامانوس ہے، تاہم اس بارے میں وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز زہرہ بلوچ کی وضاحت کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس آپریشن کا کوڈ نام ’ آپریشن مرگ برسرمچار’ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے