اکبر ایس بابر

عمران خان خود انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیں۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان خود انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بلے کا نشان خطرے میں ہے۔ وکلاء کی صورت سامنے آنے والے متضاد باتیں کرتے ہیں۔ میں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے ایک پیغام جاری کیا تھا کہ یہ فراڈ الیکشن ختم کریں ،پی ٹی آئی کے کارکنان کو موقع دیں۔ دو درجن لوگوں کے ذریعے قبول ہے قبول ہے کہہ کر الیکشن کروائے گئے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا آئین لکھنے والوں میں سے ہوں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آخری موقع دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ بلا بچانے کے لئے شفاف الیکشن لازم ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا۔ ہم نے بہت پہلے طے کیا تھا کہ ایک چیئرمین صرف دو مرتبہ تین، تین سال کیلئے چیئرمین رہ سکتا ہے۔ ہمیں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بہت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یکم دسمبر کو اسلام آباد پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر گئے اور کچھ چیزیں مانگیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ جو آپ مانگ رہے ہیں ایسا ہمارے پاس کچھ نہیں۔ میرے حق میں تین جوڈیشل فورم سے فیصلے آئے کہ میں پارٹی ممبر ہوں۔ درخواست میں نئے انتخابات کرانے کی استدعا کی ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد مانیٹرز کو تعینات کرے۔ بلے کا نشان تب دیں جب صاف شفاف انتخابات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے