مریم نواز

میدان چھوڑ کر نہ بھاگنے والا شیر اور لیڈر ہوتا ہے، مریم نواز

خانیوال (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر نہ بھاگنے والا شیر اور لیڈر ہوتا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آؤ مقابلہ کرو، میدان چھوڑ کر بھاگتے کیوں ہو؟ آج لیول پلیئنگ فیلڈ اور انتقام کے الزامات لگاتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو، کیا ن لیگی قائد نے کہا تھا کہ جعلی انٹراپارٹی الیکشن کراؤ۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس آیا ہے تو اس کی وجہ ہے، خانیوال میدان چھوڑ کر نہیں بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ شیر اور لیڈر وہ ہوتا ہے، جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، 2018 میں ہر جگہ دھاندلی تھی مگر خانیوال کے شیروں نے کسی کو گھسنے نہیں دیا۔ ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ 2018 میں انہیں الیکشن چوری کرنا پڑا، عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کا ذمے دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، نا میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا نا خانیوال کا، ہم نے جھوٹے کیسوں اور قید کا سامنا کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا شہدا کی یادگاروں کو جلاؤ، کیا ن لیگی قائد نے کبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نکالا گیا تو اس کے ساتھی چھوڑ کر نہیں گئے، پوچھتی ہوں کہ کیا ن لیگی قائد کو اقتدار سے باہر کیا گیا تو اُس نے جھوٹا سائفر لہرایا؟ مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے کوئی قومی راز کھولا، چپ کرکے گھر چلا گیا، کیا ن لیگی قائد نے کہا کہ ڈنڈا لے کر پولیس والوں کی ہڈیاں توڑ دو۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے