پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دو برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا جبکہ ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ روز ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے