ہیوی بائیکرز

پاک ایران امن دوستی ریلی کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نکالی جانے والی ریلی ایران کے مختلف شہروں کا سفر مکمل کرکے واپس کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلی ایران میں زاہدان، تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔ اس ریلی میں شامل ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس ریلی کی کاوشوں سے دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات اور سیاحت کو فروغ میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے