شمشاد اختر

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کرلیا، نگراں وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجانا بہت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کےلیے تمام چیزیں ملک میں موجود ہیں۔ ہمیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مقامی طور پر مہنگے قرضوں سے جان چھڑائی۔ بینکوں کو ایل سی کھولنے کےلیے سہولتیں فراہم کی گئیں۔ 2 ماہ میں معیشت کے استحکام کے لیے بڑی محنت کی۔ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کو بہت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے اصلاحات کے ذریعے ایکسچینج مارکیٹ کو بہتر بنایا۔ حکومتی کمپنی کو نقصانات سے بچانے کےلیے نئی پالیسی بنائی، حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اس سال شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی۔ زراعت اور تجارت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے