مولانا عبدالغفور حیدری

پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں، لانگ مارچ کی منزل معلوم نہیں، مقاصد بھی متعین نہیں اور نہ ہی اہداف واضح ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کررہا ہے، شکست کے خوف نے خون ریزی کا واویلا کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نیازی کے آباو اجداد کی تاریخ معلوم ہے، بھیگی بلی بننے میں دیر نہیں لگاتا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے