پاک افغان سرحد

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2فیصد کام کیوں روکا گیا؟ سینیٹ میں جواب جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2 فیصد کام کیوں روکا گیا؟ اس حوالے سے سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کا تحریری جواب پیش کر دیا گیا۔ وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 98 فیصد باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریری جواب میں وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ خطرات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی باڑ کو لگانے کا کام بھی مکمل کیا جائے۔ وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2 فیصد کام تنازعات کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریری جواب میں وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ تقسیم شدہ دیہات کی وجہ سے کام روکا گیا ہے، مسئلہ دو طرفہ بات چیت سے حل کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ معاملہ مشترکہ کوآرڈنینشن کمیٹی میں زیرٍ بحث ہے، اس وقت تمام روایتی راستے اور غیر قانونی کراسنگ بند کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے