عائشہ غوث پاشا

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ڈیفالٹ کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے