نواز شریف

ہم نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کا باب بند کردیں گے۔ نواز شریف

قصور (پاک صحافت) ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کا باب بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے قصور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تو کھڈیاں خاص میں جشن کا سماں ہے، جلسہ گاہ سے باہر بھی جلسہ گاہ ہے، یہاں بھی عوام کا پہاڑ ہے اور باہر بھی مجمع ہے، میں آپ کے جذبات پر قربان ہوں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے منتخب ہونے کے بعد کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے، شہباز شریف کھڈیاں سے آج ہی وعدہ کریں کہ کیا دے رہے ہیں، شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنی چاہئے۔ میری حکومت ختم نہ ہوتی تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے، ایشیئن ٹائیگر بننا ہے۔ شہباز شریف کھڈیاں میں دانش اسکول اور سڑکیں بنانے کا وعدہ کریں، کھڈیاں کا راستہ موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہئے، کھڈیاں کے نوجوانوں کو بھی یونیورسٹیاں ملنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے