شہبازشریف

افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس ہوا ہے ، ہم  متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف نے  مزید کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ، شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ   اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور  اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے