پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن، تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ مذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو ایم ای ایف پی میں اکٹھا کررہا ہے جس کا ڈرافٹ آج فائنل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے