میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو تندرست قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، ان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا معائنہ پمز اور پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان سے بلڈ اور یورین سیمپل لیے گئے اور ایکسرے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے