ناسا کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ناسا کی فلائٹ انجینئر نکول مان نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ویج 05 نامی تحقیق کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویج 05 تحقیق کے تحت خلا میں چھوٹے ٹماٹر اگانے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹماٹروں کو اگانے کے لیے 2 مختلف ایل ای ڈی لائٹس کو استعمال کرکے دیکھا جائے گا کہ کونسی روشنی زیادہ بہتر ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا جب انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا عملہ ٹماٹر کو اگائے گا جس کے لیے ایک چیمبر مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ناسا کی جانب سے اس مقصد کے لیے 26 نومبر کو ٹماٹر کے بیج انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے پہنچا دیے گئے ہیں۔ جب ٹماٹر کا پودا اگنے لگے گا تو عملے کی جانب سے اس کے مختلف پہلوؤں جیسے غذائی اجزا اور دیگر کا تجزیہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے