آئی فون 15 سیریز کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک جاری

کراچی (پاک صحافت) ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف نے آئی فون 15 پرو میکس کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس موجودہ ماڈل سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔ یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔ اس سے قبل کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔ اس سال آئی فون 15 میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔ ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے