ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی مقبوضہ وادی میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے بھارتی فیصلے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے مقبوضہ وادی میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے بھارتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں پر پابندی لگانے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان محمد یاسین ملک کی زیر قیادت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کے فیصلے کی بھی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ تازہ نوٹیفیکیشن کے بعد بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 14 کشمیری سیاسی جماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ ان جماعتوں کے وابستگان کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے، سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد یاسین ملک کے لیے سزائے موت کی درخواست کی گئی ہے جنہیں 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے