کھمبے

سمندری طوفان کے باعث کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، تیز ہواوں سے کھمبے گرگئے

کراچی (پاک صحافت) سمندری طوفان بپرجوئے کے باعث کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور تیز ہواؤں سے کھمبے گرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن، ہاکس بے، ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بپر جوئے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں سے کھمبے گرگئے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے کے تھنڈر بادل کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بپر جوئے کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، میرپور خاص، حب اور لسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے