شاہد خاقان

ملک کے اداروں نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلانے میں ملک کے اداروں نے رول ادا کیا، ان کا کہنا ہے ک ملک کے اداروں نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ اپوزیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گئیں لیکن اسپیکر صاحب خاموش رہے، اسپیکر کو ہاؤس چلانے کا علم نہیں اور نہ ہی اخلاقی قدروں کا علم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کے اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا جبکہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے،  آج ملک کا وزیر اعظم وہ شخص ہےجس کا اپنا وزیرخزانہ اپنےایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھاتا ہے، حکومت تو ہارس ٹریڈنگ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ امید ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھند نہیں آئے گی اور وہ نہیں ہوگا جو صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ میں ہوا تھا۔ دوسری جانب ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پبلسٹی کے بھوکے اور پروپیگنڈے کے ماسٹر نہیں جانتے حکومتیں ترجمانوں سے نہیں چلتیں، ان اسمبلیوں سے جو مرضی فارمولا بنائیں مضبوط حکومت نہیں بن سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے