وزیراعلی سندھ

قائداعظم پاکستان کو ایک پرامن، فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک پرامن اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ ہمیں اس کیلئے دن رات کوشش کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔ اس دوران انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم ملک کی حفاظت کریں گے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر اگر ہم قائم رہیں تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیریوں پر ہندوستان مظالم ڈھا رہا ہے ہمیں مل کر تہیا کرنا چاہیئے کہ ہم متحد ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے