مآرب

ینمی انصار اللہ کا مغربی مآرب میں نئے فوجی اڈوں پر کنٹرول

صنعا {پاک صحافت} یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے صوبہ مأرب میں انصاراللہ تحریک کی نئی کامیابیوں کی اطلاع دی ہے ،رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے مغرب میں واقع سرواح علاقے میں نئے فوجی اڈوں کو آزاد کرالیا۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی حالیہ پیش قدمی کے بعد صوبے کے ایک ممتاز شیخ اور سعودی اتحاد کے ایک ممبر نے کہا کہ مأرب شہر چند ہی دنوں میں آزاد ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق مستعفی یمنی حکومت کے قریبی کمانڈروں نے گذشتہ تین دنوں کے دوران شمال مغربی مأرب محاذ پر صنعا افواج کی بڑے پیمانے پر پیشرفت کو حزب الاصلاح کی عسکریت پسندوں کی غیر اعلانیہ پسپائی کی وجہ مسقط مشاورت سے ان کو نکالنا قرار دیا ہے۔

یادرہے کہ اتوار کے روز نیوز ذرائع نے اطلاع دی کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس اور ان کے امریکی ہم منصب تیمتھی لینڈرنگ عمان میں صنعا کے وفد کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد سعودی عرب کے لئے صنعا کی شرائط پر بات چیت کے لئے ریاض پہنچ گئے تھے،واضح رہے کہ سعودی اتحاد پچھلے چھ سال سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنارہا ہےنیز پورے ملک کا

کیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لیکن ادھر جب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں اپنا دفاع کررہی ہیں عرب ممالک کے ساتھ ساتھ پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچی ہوئی ہے کہ یمنی عوام کا قتل عام ہو رہا ہے ان کو بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے