پنجاب اسمبلی

اسپیکر کے اختیارات آڈرینس کے ذریعے ختم، پنجاب اسمبلی دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اختیارات آڈرینس کے ذریعے ختم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیکر کی ضد کی وجہ سے یہ سب کیا گیا ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم  ہوگئی ہیں، محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ تارڑ نے جاری بیان میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم  ہو چکی ہے، پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کہا کہ گورنر نے کل تین آرڈیننس جاری کئے، پنجاب اسمبلی کے تمام امور وزارت قانون کے انڈر آ گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی طلبی اور اختتام کا اختیار سیکرٹری اسمبلی سے لیکر سیکرٹری قانون کو دینے کا آرڈئننس آ چکا ہے۔

واضح رہے ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے مزید بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا اسپیشل انسٹیٹیوٹ بنا دیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کا گزیٹ نوٹفیکشن جاری کردیا گیا، اسمبلی بلڈنگ اجلاس کے لیے محفوظ نہیں رہی، کابینہ نے گورنر کو لکھا کہ اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کیا جائے۔ آئین نے گورنر کو حق دیا ہے کہ جب چاہیں جہاں چاہیں اسمبلی اجلاس بلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے