خورشید شاہ

قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، سید خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیئے، سپریم کورٹ وزیرِ خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اس کی کڑی ہے، حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں، وہ بیرونِ ملک چلے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نقصان ملک کے 24 کروڑ عوام کا ہو گا، سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے، لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے