شیری رحمان

نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بدنیتی کا نیا ثبوت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت کی نااہل و نالائق حکومت کی بدنیتی اور سیاسی انتقام کا نیا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ریلیف نہیں انصاف مانگ رہی ہیں۔ آصف علی زرداری نے کبھی آمروں سے ریلیف نہیں مانگا، تباہی سرکار کس غلط فہمی کا شکار ہے۔

رہنما پی پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ نیب آرڈیننس حکومت کو ریلیف دینے کے لیے تھا۔ یہ ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ہے۔ اس حکومت کے کرپشن اور فراڈ کیسز پر نیب کیوں خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی و بربادی کے لئے اس وقت حکومت اور نیب ایک پیج پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے